بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کالے دھن پر کارروائی کے تحت پانچ سو
اور 1000روپے کے نوٹوں کا چلن بند کئے جانےکی دیگر اہم سیاسی پارٹیوں کی
طرف سے مخالفت کیے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج سوال کیا کہ وہ کالے
دھن کی حمایت میں ہیں یا مخالفت میں۔بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس،
بہوجن سماج پارٹی،
سماجوادی پارٹی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پانچ سو
اور 1000روپے کے نوٹ بند کیے جانے سے ایک دن پہلے (7نومبر) تک کالے دھن کے
مسئلے پر روز سوال اٹھاتی تھی ،لیکن اب جب کارروائی کی گئی ہے تو ہائے توبہ
مچايي جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کو بتانا چاہیے کہ وہ دہشت گردوں، حوالہ
کاروباریوں اور منشیات کے تاجروں کی حمایت میں ہیں یا ان کے خلاف ہیں۔